سیرین ائیر لائن میں دوران پرواز فنی خرابی

0
31

کراچی: کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ائیر لائن کی پرواز کے طیارے میں فنی خرابی۔ طیارے کو دو بج کر دس منٹ پر دوبارہ کراچی ائیر پورٹ پر اتار دیا گیا۔
 
سیرین کی پرواز نمبر ای آر  502 نے 12 بجکر 50 منٹ پر  کراچی سے اسلام آباد کے لئے اڑان بھری تھی۔ کپتان کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ ،کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور نجی طیارے کی پرواز میں وفاقی وزیر اسد عمر بھی سوار تھے۔

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق فنی خرابی کے باعث پرواز کو کراچی اتارا گیا ہے اور مسافروں  کو لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔ ائیر بس 330 طیارے میں گزشتہ دنوں بھی طیارے ایک انجن میں خرابی ہوئی تھی اور طیارے کی  فنی خرابی کو  دور کیا  جارہا ہے۔ مسافروں کو ائیر پورٹ کے لاونچ میں منتقل کیا کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں