گوگل کی پاکستان میں انتخابات کی حمایت، ڈوڈل تبدیل

0
22

اسلام آباد: دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں انتخابات کی حمایت میں اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔ گوگل نے پاکستان کے انتخابات میں تاخیر پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا اور بتایا کہ پاکستان میں عام انتخابات کب ہونے ہیں۔

گوگل اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے یاد دہانی کروا رہا ہے کہ 13 اگست 2023 کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد 60 دنوں میں انتخابات کروانے ہیں، اس کا مطلب پاکستان میں عام انتخابات 14 اکتوبر 2023 سے پہلے نہیں ہوں گے۔

گوگل نے اپنے ڈوڈل میں پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس شامل کرتے ہوئے عام انتخابات کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے جبکہ گوگل کے ڈوڈل نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں