وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کی صورتحال

0
73

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس
اجلاس میں صوبائی وزراء، ناصر شاہ، اکرام اللہ دھاریجو، پارلیمینٹری سیکریٹری قاسم سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، صوبائی سیکریٹریز، فنانس، صحت، ایجوکیشن، ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر، کور فائیو اور رینجرز کے نمائندہ شریک تھے۔

 اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ۔صوبے میں نئے کیسز کی شرح 7.4 فیصد ہوگئی ہے، اجلاس میں آگاہی جس پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ 5 فیصد سے کوویڈ کیسز بڑھے تو یہ خطرناک صورتحال ہے۔

اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ کل 16262 ٹیسٹ کیے جس میں 1201 کیسز سامنے آئے ہیں اور  اس وقت 837 مریض اسپتالوں میں ہیں۔

 
سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے بتایا کہ اب زیادہ تر مریض سرکاری اسپتالوں میں ہیں اور کل 13 جولائی کو کراچی میں نئے کیسز کی شرح 17.11 فیصد تھی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کراچی شرقی میں 21 فیصد، کراچی جنوبی میں 15 فیصد، کراچی وسطی میں 12 اور کورنگی میں 8 فیصڈ کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں صورتحال کافی خراب ہے۔ اب تک ویکسین کے 5870991 خوراکیں موصول ہوئی ہیں۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ابھی تک 4465908 خوراکیں استعمال ہوچکی ہیں۔ سندھ میں مختلف قسم کے 356 کیسز 12 جولائی 2021 تک ظاہر ہوئے ہیں۔  یوکے ویرینٹ کے 92، سائوتھ افریکا 162، برازیلین 29، انڈین 66، پی ون (501Y.V.3) کے 3، اور وائلڈ ٹائپ کا ایک کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ گزشتہ 8 دنوں کے کیسز کی تفتیش کریں۔ مجھے فیصلہ لینے کیلئے گزشتہ 8 دنوں کی ہسٹری چاہئے، کیا یہ نئے مریض پرائمری تھے، کہیں باہر سے آئے تھے؟ یا یہ نئے کیسز سیکنڈری ہیں، باہر سے آنے والوں سے انکو وائرس لگ گیا؟۔ مجھے ہر مریض کی ہسٹری چاہئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کوویڈ ٹاسک فورس کے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اسکول کلاس اول سے اٹھویں تک جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کی ہے۔ نویں کلاس اور اس سے زائد تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند ہوجائینگے۔ تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھر جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنیما، انڈور جمز اور انڈور کھیل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں