سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے، فواد چوہدری

0
30

کراچی: وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ صحافیوں کو اداروں کی جانب سے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ہو اور ہم نے صحافتی اداروں کو اب تک ایک ارب 17 کروڑ روپے کے بقایا جات ادا کیے ہیں۔ بجٹ میں کم سے کم تنخواہ 20 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ کوشش ہے کہ صحافیوں کے تمام مسائل جلد حل ہوں۔ پانچ سو میگاواٹ اضافی بجلی کے الیکٹرک کو فراہم کی گئی۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر رہی اور کراچی کے بڑے ہسپتالوں کو سپریم کورٹ کے احکامات پر وفاق کے حوالے کیا گیا۔ سندھ حکومت اپنے اضلاع کو فنڈز جاری نہیں کر رہی اور زرداری خاندان کی جانب سے سندھ اسمبلی اور وزیراعلیٰ سندھ کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔ کراچی پولیس میں اتنی اہلیت نہیں کہ امن و امان قائم کر سکے اور وزیراعلیٰ سندھ کو بلاول ہاؤس کی جانب سے کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مسلم لیگ ن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی اور مسلم لیگ ن نے آنکھیں بند کر کے انتخابی اصلاحات کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں 60 اداروں کے سربراہ میرٹ پر تعینات کیے گئے ہیں اور احساس دنیا کا تیسرا بڑا پروگرام ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا اگلے الیکشن میں کوئی مستقبل نہیں، وہ ایسی فضاء اور ماحول رکھنا چاہتے ہیں کہ جب وہ ہاریں گے تو شور مچائیں گے کہ دھاندلی ہو گئی۔ اگلے سات سال ان کا مستقبل یہی ہوگا کہ یہ لوگ بینر لے کر ایک کونے میں کھڑے ہوں گے جن پر لکھا ہوگا کہ حکومت نامنظور، الیکشن نا منظور۔ ان کو خطاطی سیکھ لینی چاہئے تاکہ بینر لکھنے کے لئے ان کا خرچ اور وقت بچ سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں