سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی پی ایف یو جے کو مبارکباد

0
47

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین، سابق وزیراعظم اور سینٹ میں موجودہ قائد حزب اختلاف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کو ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی طرف سے آزادی صحافت کے لئے جدوجہد ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے کی جانیوالی ہر جدوجہد میں ہر اول دستے کے طور پر شریک رہی ہے۔ یونین کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے جس طرح جنرل ضیاء الحق کی آمریت کے دوران آزادی صحافت کے لئے کوڑے کھائے اسی طرح ہزاروں پارٹی کارکنوں نے بھی بےشمار قربانیاں دیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار، سیکرٹری جنرل ناصر زیدی، مرکزی خزانچی ذوالفقار علی مہتو اور ملتان یونین آف جرنلسٹس سمیت ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کی جدوجہد کو پیپلزپارٹی پارٹی سلام پیش کرتی ہے اور مستقبل میں بھی ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں