صحافیوں کا احتجاج، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل

0
55

اسلام آباد: صحافیوں کے احتجاج کے پیشے نظر مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس  مورخہ 13 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔

مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 13 ستمبر بروز پیر دن 11 کے بجائے سہ پہر 4 بجے منعقد ہو گا۔

صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تبدیلی آئین کے آرٹیکل 54 اور 56 میں تفویض شدہ اختیارات کے تحت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں