‏طالبان کا بگرام ائیربیس پر خوفناک حملہ

0
95

کراچی: طالبان کا بگرام ائیربیس پر خوفناک حملہ گزشتہ رات کیا گیا۔

طالبان ترجمان ملاں عبدالحنان کے دعوے کے مطابق راکٹ ٹھیک ٹھیک نشانے پر لگے، جس سے حکومت کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ جنبش ملی کے سینئر کمانڈر ہاشم آستانہ شبرغان ائیرپورٹ پر طالبان کے ساتھ لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔ ہلمند کے صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ میں میوند بنک کے قریبی علاقے پر طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

‏طالبان نے 1994 میں اپنے ظہور کے بعد سے پہلی دفعہ بدخشاں پر قبضہ کیا ہے طالبان کے پانچ سالہ دور حکومت میں بھی اس پر قبضہ نہیں کیا جا سکا تھا۔

ذرائع کے مطابق طالبان کے لیے یہ بڑی کامیابی اور افغان حکومت اور شمالی افغانستان کے وارلارڈز کے لیے بڑا دھچکہ ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں