تمام اداروں کے ساتھ  حلقے این اے 75  کے ووٹرز کے شکر گزار ہیں، الیکشن کمیشن

0
40

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ این اے-75 سیالکوٹ IV میں ضمنی انتخاب شفاف اور  انتہائی  پُرامن ماحول میں منعقد ہوا۔ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے۔ کمشنر اور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے  ذاتی دلچسپی لی۔ رینجرز اور پاکستان آرمی نے  بھی ضمنی انتخاب کے پُرامن انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا اور پولنگ اسٹاف نے اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائے۔ الیکشن کمیشن کے عملے نے بھی مستعدی سے اس قومی فریضہ کو سر انجام دیا اور تمام اداروں کے ساتھ اس حلقے کے ووٹرز کے شکر گزار ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں