سپریم کورٹ نے سزائے موت کے مجرم کی سزا کو عمر قید میں بدل دیا

0
28

اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس منظور ملک، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ انور جرم کے وقت نابالغ تھا اور وہ 2001 کے صدارتی آرڈر کے فائدے کا حقدار ہے ۔جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی سربراہ بیرسٹر سارہ بلال نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انور کو بھائیوں کے ہمراہ 1993 میں گرفتار کیا گیا تھا، تب اس کی عمر 17 سال تھی اور وہ 28 سال سے قید ہے، اسے 3 بار ہارٹ اٹیک ہوا جب کہ وہ جزوی طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیتے ہوئے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں