پاک فضائیہ میں مختلف عہدوں پر ترقی

0
50

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اور 10 افسران کو ائیروائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیروائس مارشل عامر مسعود کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جبکہ جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والے افسران میں ائیر وائس مارشل عامر رشید، ائیروائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی، ائیر وائس مارشل محمد جمال ارشد شامل ہیں۔

 ترقی پانے والے ائیروائس مارشل ظفراسلم، ائیر وائس مارشل محمد سرفراز، ائیر وائس مارشل کاظم حماد اور ائیر وائس مارشل شکیل غضنفرکا تعلق بھی جی ڈی پی برانچ سے ہے۔ انجنئیرنگ برانچ سے ائیروائس مارشل عرفان ظہیر، ائیر وائس مارشل آصف مقصود اور ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں