فواد چوہدری کا تحریک انصاف جلسے کو میڈیا کی لائیو کوریج سے روکنے کیلئے آڈیو میسج وائرل

0
255

جہلم: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا تحریک نصاف جلسے میں میڈیا کو لائیو کوریج سے روکنے کیلئے آڈیو میسج سامنے آگیا۔

آڈیو میسج میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏ہم نے پرائیویٹ پروڈکشن ہائر کی ہے، کئی ٹی وی چینلز کی کوالٹی بہت خراب ہوتی ہے، جلسہ خراب کر دیتے ہیں۔ نیوز چینلز کی ڈی ایس این جی کو فارغ کردیا ہے سب ہماری پروڈکشن استعمال کریں گے۔

سینئیر صحافی مطیع الللہ جان کا تحریک انصاف کی جانب سے میڈیا کو لائیو کوریج سے روکے جانے پر کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلسوں کی لائیو کوریج پر پارٹی کنٹرول سینکڑوں ٹی وی رپورٹروں، کیمرا مینوں، ڈی ایس این جی انجینئیرز کی توہین ہے جو اس جماعت کی کوریج کے لئے دن رات ایک کرتے رہے۔ پارٹی کنٹرولڈ لائیو جلسہ کوریج سینسر شپ اور میڈیا ایڈیٹر ز اور نیوز مینیجرز کی ایڈیٹوریل ججمنٹ کی تذلیل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں