سندھ ہائی کورٹ میں کےالیکٹرک کے خلاف درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر

0
63

کراچی: کےالیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں فوری سماعت کے لئے درخواست منظور۔

درخواست سینئرصحافی و شاعرعمیرعلی انجم  نے دائر کی جے عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔ جسٹس خادم حسین شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست کی سماعت کل جمعے کو کرے گا۔

چیئرمین کے یوجے نظریاتی عمیر علی انجم نے درخواست دائر کرنے کے بعد کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے اور شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاری ہے، لوگ کروناسے تنگ ہیں اورگھروں میں بھی نہیں رہ سکتے کہاں جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے دنوں میں اتنی لوڈشیڈنگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں اور سیاسی جماعتیں صرف اور صرف سیاست کر رہی ہیں۔ کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روکا جائے اوراس محکمہ کو حکومت اپنی تحویل میں لے۔ کے الیکٹرک کی غفلت اور لاپرواہی پر معززعدالت نیپرا کو کارروائی کا حکم دے اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ورہنماوں کودعوت دیتاہوں آئیں شہر کا مقدمہ لڑیں۔ یہ مسئلہ کئی سالوں کاہے لیکن سیاسی جماعتوں کوسیاست کے سوا کچھ نظرنا آیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں