سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

0
237

 کراچی: سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

قومی اقتصادی کونسل نے بجٹ اہداف کی منظوری دے دی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے احتجاج کیا۔

سندھ کا 12 کھرب 40 ارب روپے کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کی مد میں 180 ارب اور کراچی کی جاری اسکیموں اور دیگر منصوبوں کے لیے 23 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

سندھ حکومت کی جانب سے  بجٹ میں لیاری کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے جب کہ مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 57 فیصد صحت، تعلیم سوشل پروٹیکشن کے لیے مختص کرنے پرغور کیا جائے گا۔

بجٹ میں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے لیے 10نئی میگا اسکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں