گریڈ 18 کے 32 پولیس، ایف آئی اے اور نیب افسران اگلے گریڈ میں ترقی کے کورس کے لیے منتخب

0
85

کراچی: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 کے 32 افسران جن میں سے 21 کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان، 8 کا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور 3 کا نیب سے ہے۔ ان کو 36 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (ایم سی ایم سی) کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ مذکورہ کورس 5 جون سے شروع ہو گا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی سیکریٹری مسز عالیہ اسد نے گزشتہ روز بدھ کو حتمی فہرست جاری کی۔ پی ایس پی افسران میں کامران نواز پنجوٹھا، اسکواڈرن لیڈر ( ر)، عبدل الحق عمرانی، محمد رضوان احمد خان، ملک اصغر عثمان، ذیشان حیدر، غضنفر علی شاہ، عبد اللہ احمد، توقیر محمد نعیم، آصف امین، احمد محی الدین، نصیب اللہ خان، فراز احمد، علی مردان کھوسو، شماعل ریاض ملک، عبداللہ، مسمات شہلہ، محمد معاز ظفر، ممتاز حیات مانیکا، محمد اجمل، محمد عاصم، سردار ماہ ور خان، ایف آئی اے سے سعید احمد میمن، محمد ہاشم رضا، محمد عمران، محمد علی ابڑو، فرخ بیگ، حماد الرحمن، حسن محمد آفتاب اور نعیم خان جبکہ نیب سے محمود علی، محمد نسیم اور صادق اللہ جان شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں