والدین کو اب گھر سے نکالنا قابل سزا جرم ہوگا

0
147

اسلام آباد: والدین کو اب گھر سے نکالنا قابل سزا جرم ہوگا جس پر آرڈیننس 2021 جاری کردیا گیا ہے۔

صدر عارف علوی نے آرٹیکل 89 کے تحت تحفظ والدین آرڈیننس جاری کیا ہے۔ آرڈینس میں ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی ایک ساتھ دی جاسکیں گی۔

والدین کی شکایت پر پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار ہوگا اور۔آرڈیننس کا مقصد والدین کو تحفظ دینا ہے کہ بچے انہیں زبردستی گھر سے نہ نکال سکیں گے۔ گھر بچوں کی ملکیت ہو یا کرائے پر، دونوں صورتوں میں والدین کو گھر سے نہیں نکالا جاسکے گا۔۔گھر والدین کی ملکیت ہوتو انہیں بچوں کو گھر سے نکالنے کا اختیار ہوگا۔ آرڈیننس کے تحت والدین اور بچوں کو اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں