خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہی ہونگے، ترجمان الیکشن کمیشن

0
104

اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی بلدیاتی انتخابات خیبر پختونخوا کے 19 دسمبر کو ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کے خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔

اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ خیبر پختونخوا کے 19 دسمبر کو ہونے والے انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق 19 دسمبر ہی کو ہونے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی خبر کی تصدیق الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ اور شعبہ تعلقات عامہ سے رابطہ کیا کریں اور گمراہ کن اور بے بنیاد جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی بغیر تصدیق کے ایسی جھوٹی خبروں کو آگے شیئر کریں۔ ہر صوبے میں الیکشن کمیشن کے پبلک ریلیشنز آفیسرز موجود ہیں اور مرکز میں شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن ھی سے رابطہ رکھا جائے اور صرف الیکشن کمیشن سے جاری شدہ بیانات اور پریس ریلیز ہی کو عوامی آگاہی کے لئے شیئر کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں