حکومت کا گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

0
73

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور صنعت و پیداوار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وفاقی فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہم نے 3 سالوں میں پاکستانی معیشت کی سمت درست کی ہے، پچھلے سال چاربڑی فصلوں گندم، چاول، گنا اورمکئی کی ریکارڈفصل ہوئی ہے اور روز مرہ کی چیزوں میں استحکام نظر آرہا ہے۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری لے کر۔آئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے بتایا کہ آٹوانڈسٹری میں 4 لاکھ 15 ہزار گاڑیاں بنانے کی استعداد ہے، پچھلےسال ایک لاکھ 64 ہزارگاڑیاں بنائی گئیں اور اگلے سال کم ازکم 3 لاکھ گاڑیوں کی پروڈکشن پر پہنچیں گے۔

انہوں نے  بتایا کہ گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو ڈیمانڈ بڑھتی ہے، حکومت نے گاڑیوں پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی ختم کردی ہے اور چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آٹو سیکٹر میں 3 لاکھ نئی نوکریاں پیداہوں گی، اس سال 26 لاکھ موٹرسائیکلیں بنیں، اگلے سال 30 لاکھ موٹر سائیکلیں بنیں گی اور اس سے 75 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔

خسروبختیار کا کہنا تھاکہ چھوٹی گاڑی کی قیمت تقریباً ایک لاکھ 5 ہزار کم ہوگی اور پہلی بار گاڑی خریدنے والے کو مراعات ملیں گی جبکہ جوشخص گاڑی خریدنا چاہتا ہے، گاڑی اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہوگی، مینوفیکچررز گاڑی دینے میں تاخیر کرے گا تو جرمانہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ اون منی کا سلسلہ روکنے کیلئے جرمانہ اور دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، نئی آٹو پالیسی میں ساری توجہ میک ان پاکستان پر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں