بارش نہ طوفان ٹریک بھی کلئیر، کراچی سے مسافر ٹرینیں 3 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار

0
168

کراچی: شہر کراچی، لاہور، پشاور اور راولپنڈی کے مابین اپ اینڈ ڈائون مسافر ٹرینیں 3 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ ٹرینوں کی گھنٹوں تاخیر سے شدید گرمی میں مسافر اذیت کا شکار ہوگئے۔ ٹرینوں کی تاخیر سے روانگی کے متعلق مسافروں کو مطلع نہ کرنے پر مسافر کینٹ اسٹیشن پر خوار ہونے لگے۔

 کراچی سے لاہور پشاور کے لئے روانہ ہونے والی مسافر ٹرینیں 2 سے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ شالیمار ایکسپریس ساڑھے 6 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور کے لیے صبح 6 بجے کی بجائے دوپہر ساڑھے بارہ بجے کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوسکی۔

کراچی سے پشاور کے لیے عوامی ایکسپریس رحمن بابا ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ علامہ اقبال ایکسپریس تیز گام، پاکستان ایکسپریس شاہ حسین ایکسپری، پاک بزنس، قراقرم ایکسپریس کی روانگی تاخیر کا شکار ہے۔

لاہور سے کراچی آنے والی مسافر ٹرینیں 2 سے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ پشاور سے آنے والی رحمن بابا ایکسپریس 2 گھنٹے، عوامی ایکسپریس 3 گھنٹے، لاہور سے کراچی آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے  شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں