نجی چینل کی بندش کے خلاف صحافی برادری کا احتجاج، شاہراہ فیصل بلاک کردی

0
159

کراچی: پیمرا کی طرف سے نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کی نشریات بند کرنے اور لائیسنس معطل کرنے کے خلاف سینکڑوں ملازمین و صحافی برادری کی طرف سے شارع فیصل پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔  دہرنے کہ وجہ سے شارع فیصل  پر ٹریفک جام اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لک گئیں۔

 مظاہرے میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران، پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم، منارٹی ونگ کے رہنما سمیت مختلف صحافتی تنظیموں کے دیگر اراکین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 چینل کی نشریات کو فوراً بحال کیا جائے۔ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلۓ میڈیا کو حراساں کرنا بند کرے اور جب تک نشریات بحال نہیں ہوتی احتجاج جاری رہےگا۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر 24 نیوز کے مالک نے چینل بند کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں