اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات

0
25

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں انتخابی اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز پر تبادلہ خیال کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز میں اپنی تجاویز دینے کی ضرورت ہے۔ قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز اہمیت کی حامل ہیں۔ اپوزیشن کو قومی اہمیت کے حامل اہم معاملات پر مفصل بحث کا موقع فراہم کیا جائے گا اور ملک کے تمام اہم مسائل پر سازگار میں ایوان میں مفصل بحث کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو ملک اور قوم کی خاطر اپنی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر ملکی مفاد کی خاطر آپس کے اختلاف کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔ عوام کی نظریں پارلیمنٹ پر مرکوز ہیں انتخابی عمل کی شفافیت سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پارلیمانی سطح پر قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کے عمل میں سرگرم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور ملک میں قومی اہمیت کے حامل معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں