وزیراعظم عمران خان کا یوم استحصال کے موقع پر پیغام

0
37

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے یوم استحصال کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدام کیا ہے۔ غیر انسانی فوجی محاصرے اور ناکہ بندی کا آج 365 واں دن ہے اور یہ انسانیت کیخلاف ایک ایسا جرم ہے جس نے زندگیوں کو تباہ کردیا ہے۔ آٹھ لاکھ کشمیریوں کو اپنے گھروں میں قیدی بنایا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی پامالی چھپانے کیلئے مواصلات کو بند کیا گیا اور جعلی مقابلوں می روزانہ کی بنیاد پر نوجواںوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس اتحاد ‘ہندوتوا’ ایجنڈے پر زور دے رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں