افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 زخمی، آئی ایس پی آر

0
62

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق ‏ ‏بلوچستان کی پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے منزاکئی سیکٹرمیں پیش آیا۔

افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 زخمی ہوگئے۔ ‏دہشتگردوں نے سرحد پر باڑ لگائے جانے کے عمل کے دوران فائرنگ کی اور دہشتگردوں نے سرحد پر باڑ لگانیوالے ایف سی دستوں کو نشانہ بنایا گیا اور ‏فائرنگ سے 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

شہدا میں حوالدار نور زمان،سپاہی شکیل عباس،سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔ ‏ایف سی نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور موثر جواب دیا اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں