چین کی طرف سے پاکستان کو برآمد کردہ ہائبرڈ چاول کے بیجوں کی پہلی کھیپ روانہ

0
80

چھانگ شا: چین کی یوانشی سیڈ ہائی ٹیک کمپنی کی طرف سے پاکستان کو برآمد کردہ ہائبرڈ چاول کے بیجوں کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔

ہونان کے محکمہ تجارت کے مطابق ژوژو نارتھ ریلوے اسٹیشن سے براستہ ہونان- گوانگ ڈونگ- افریقہ- ریل- سی مال بردار ٹرین سے روانہ کیے گئے چاول کے بیج 27 مارچ کو کراچی بندرگاہ پر پہنچنے کی توقع ہے جہاں سے بیج کی کھیپ کو وصول کنندہ گودام میں منتقل کر دیا جائے گا۔

ہونان صوبے کے محکمہ تجارت کے ایک اہلکار کے مطابق، آبادی میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے حالیہ برسوں میں پاکستان کے لیے غذائی تحفظ کے نئے چیلنجز پیدا ہوئے ہیں۔ اگرچہ پاکستان اناج کی بڑی فصلوں میں خود کفیل ہے، لیکن رسائی اور فراہمی کے مسائل اب بھی موجود ہیں۔
یوانشی سیڈ ہائی ٹیک کمپنی نے ہائبرڈ چاول کے موجد ماہر زراعت یوآن لونگ پھنگ کے ہائبرڈ چاول کو فروغ دینے اور پوری دنیا میں لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے تصور کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ اس بار برآمد کیے گئے چاول کے بیج پاکستانی عوام کو غذائی تحفظ کی فراہمی کے لیے ایک “بوسٹر شاٹ” ہوں گے۔

یوآن سیڈ ہائی ٹیک کمپنی ہونان-گوانگ ڈونگ-افریقہ-ریل-سمندر مشترکہ مال بردار ٹرین کے ذریعے جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا اور افریقی ممالک سمیت دیگر 8 ملکوں کو ہائبرڈ چاول کے بیجوں کی برآمد جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں