اتوار’ سوموار کی درمیانی شب سعودی عرب سمیت عرب دنیا کے آسمان پر دیوہیکل چاند کا نظارہ

0
72

کراچی: اتوار اور سوموار کی درمیانی شب سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان پر دیوہیکل چاند کا نظارہ دیکھنے میں آیا۔ معمول کے مقابلے میں زمین سے تھوڑا قریب ہونے کی وجہ سے چاند کا حجم کافی بڑا اور زیادہ روشن دیکھا جا رہا تھا۔ یہ رواں سال 2023 کا پہلا بڑا اور پورا روشن چاند ہے۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیر ماجد الزاہرہ نے وضاحت کی کہ دیو ہیکل چاند پورے چاند کے موقعے پر ہی دیکھا جا سکتا ہے۔
جب چاند کے مرکز اور زمین کے مرکز کے درمیان فاصلہ ہو 362.146 کلومیٹر کے اندر ہو۔سائنسی اصطلاح میں اس وقت کے چاند کے لیے ‘پریجی مون’ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر اور اس پورے چاند کی صورت میں نمایاں ہوگا اور اس کا زمین سے فاصلہ 361,934 کلو میٹر ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں