پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری

0
58

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری کردی۔

کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 80 ہزار 463 ہوگئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  کرونا 4,131 کیسز ریکارڈ ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس 67زندگیاں نگل گیا ہے اور ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1688 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 31086 ہوگئی ہے اور پنجاب میں 29489، خیبر پختونخواہ میں 10897 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  بلوچستان میں 4740 اسلام آباد 3188 گلگت میں 779 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 284 ہوگئی ہے۔

چوبیس گھنٹوں میں 17,310 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں ابتک پانچ لاکھ 95,344 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے 837 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 28923 رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں