العربیہ، کی 20 ویں سالگرہ، چینل عرب ناظرین کی پہلی پسند بن گیا

0
96

کراچی: ‘العربیہ’ چینل نے دو دہائی قبل 3 مارچ 2003 کو اپنی نشریات کا آغاز کیا تھا۔ اس طرح آج جمعہ کو ‘العربیہ’ اپنی 20 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ چینل کا آغاز عرب خطے اور دنیا میں تاریخی تبدیلیوں کے ساتھ ہوا۔ اپنے آغاز کے ساتھ ہی اس وقت نوزائیدہ چینل کو پریس کے عملے اور ایک نوجوان ادارتی ٹیم کے ساتھ عراق کے خلاف جنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ چینل نے واقعات کو مؤثر طریقے سے اور قابلیت کے ساتھ پیش کیا اور دنیا میں بدلتے حالات کے ساتھ اپنی رفتار برقرار رکھی۔ ‘العربیہ’ نے آغاز میں ہی ‘سچائی کے قریب ترین’ کے نعرہ کا انتخاب کرلیا تھا۔ چینل پہلے دن سے اپنے اسی نقطہ نظر کی بھرپور پیروی کرتا آرہا ہے۔

عرب ناظرین کے لیے ‘العربیہ’ کی نشریات میں ایک دیانتدارانہ نقطہ نظر کی وابستگی شامل ہے۔ یہ نشریات ذمہ دارانہ کلام، تصدیق شدہ خبروں اور تعصب سے آزاد تجزیوں کو سموئے ہوئے ہے۔ یہاں درست اور آزادانہ وضاحت پیش کی جاتی ہے۔ اپنے بیس سال کے دوران ‘العربیہ’ صحافیوں اور تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم کے ساتھ خبروں کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بن گیا ہے۔ العربیہ کی ٹیم کے افراد واقعات سے باخبر رہتے اور انہیں بروقت عرب ناظرین تک پہنچانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

چینل کی 20 ویں سالگرہ کی مناسبت سے العربیہ نیٹ ورک کے جنرل مینیجر ممدوح المھینی نے کہا ‘العربیہ’ ان سالوں کے دوران ان بڑی تبدیلیوں سے ہم آہنگ رہنے میں کامیاب رہا جو عرب دنیا اور دنیا میں وقوع پذیر ہورہی تھیں۔ ‘العربیہ’ جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی چوبیس گھنٹے کی ایک نیوز سروس ہے اور اب دنیا میں ایک بڑا اور قابل اعتماد برانڈ بن گیا ہے۔ یہ چینل میڈیا انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھی ہمیشہ متحرک رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں