پیپلز پارٹی پارلیمان میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کرے گی، راجہ پرویز اشرف

0
27

اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پہلے دن سے موقف ہے کہ ہمیں پارلیمان کے اندر رہ کر حکومت کا مقابلہ کرنا ہے، شائد ہمارے لئے یہ ممکن نا ہو کہ ہم استعفے دیں.

 پی ڈی ایم کے نائب صدر، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ڈی ایم کے درمیان جو اہم ایشو ہے وہ استعفوں کا معاملہ ہے۔ پی ڈی ایم دس جماعتوں پر مشتمل نہیں ہے پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے، اس اتحاد کا بنیادی مقصد مضبوط اپوزیشن ہے کل کو ہم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑے گے۔

پرویز اشرف نے کہا کہ پچھلے دنوں سے جو بیان بازی ہورہی ہے بڑے افسوس کی بات ہے، نہیں ہونی چاہئے تھی۔ ہم نے باپ سے تو ووٹ حاصل ہی نہیں کئے ہمیں تو ن لیگ کا ووٹ ملا ہے۔ سینیٹر دلاور خان کا تعلق ن لیگ سے تھا، دلاور خان باپ کے نہیں ن لیگ والوں آپ کے تھے، شکوے ہم بھی کرسکتے ہیں، آپ بتائیں پنجاب میں ن لیگ کے سینیٹر کن کے ساتھ اتحاد کرکے منتخب ہوئے۔ ن لیگ کے تمام امیدوار پنجاب سے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرکے کامیاب ہوئے مگر ہم نے اعتراض نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام پارٹیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ بیان بازی نا کریں مل بیٹھ کر بات کرتے ہیں۔ میڈیا کے ذریعے ہمیں ہر بات نہیں پھیلانی چاہئے، ہمیں آپس میں فون پر بات کرنی چاہئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں