کراچی ائیرپورٹ پر ہائی الرٹ

0
110

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیر پورٹ پر بارشوں سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے اور ائیرپورٹ کی حدود میں جہازوں کو محفوظ جگہ پر پارک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جہازوں کے ساتھ وزن باندھا جائے تاکہ طوفانی ہواؤں سے جہاز دیگر جہازوں سے ٹکرانے سے محفوظ رہیں۔ سی اے اے نے جہازوں کی محفوظ لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے برڈ شوٹرز تعینات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں