تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدے چھوڑ دئیے

0
40

اسلام آباد: تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدے چھوڑ دئیے، سابق وزیر دفاع نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف کے رہنماوں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی پہلے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعد میں تبدیلی کرکے ایک گھر میں میڈیا سے مختصر گفتگو کی گئی جس میں پرویز خٹک نے کہا جو اس ملک میں ہوا اچھا نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی پہلے مذمت کرچکا ہوں ایسی حرکت اللہ نہ کرے دوبارہ کبھی ہو،کہا ملک کے سیاسی ماحول خراب ہے۔ میں نے فیصلہ کیا ہے پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں آئندہ دوستوں کے ساتھ بات کرکے لائحہ عمل طے کرونگا۔

پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کی تاہم اس دوران اسد قیصر خاموش رہے اور بعد میں ان کے ساتھ ہی اٹھ کر چلے گئے، دونوں رہنما افسردہ دکھائی دے رہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں