ہفتے میں 5 دن ایس او پیز کے ساتھ کاروبار چلانے کا فیصلہ

0
68

اسلام آباد: قومی رابطہ کمیٹی نے ہفتےمیں پانچ دن کاروبار جاری رکھنے اور دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، 5 دن دکانیں ایس او پیز کے ساتھ شام 7 بجے تک کُھلی رہینگی۔

 وزارت ریلوے کو مزید دس ٹرینیں چلانے کی اجازت مل گئی۔بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل تیز کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک لگ گئی۔ چاروں وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعےاجلاس میں شرکت کی۔ اور اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

قومی رابطہ کمیٹی نے ہفتےمیں پانچ دن قواعد و ضوابط کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے اور دو دن مکمل لاک ڈاؤن کافیصلہ کرلیا۔ہفتہ اوراتوار دکانیں بند رہیں گی۔ قومی رابطہ کمیٹی نے مزید دس ٹرینیں بھی چلانے کی اجازت دے دی ۔وزارت ریلوے اب چالیس ٹرینیں چلا سکے گی۔

قومی رابطہ کمیٹی نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کاعمل تیز کرنے کافیصلہ کیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ۔ بلا تاخیر اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں