محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

0
37

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔31 مارچ تا 5 اپریل شہر سمیت صوبہ بھر میں شدید گرمی ہوگی اور درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا۔ شہر میں گرم گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گرمی کی نئی لہر کا زیادہ زور کراچی ڈویژن میں ہوگا جہاں حبس اور شدید گرمی ہوگی۔ اپریل میں گرمی کی مزید لہریں آئیں گی اور سندھ بھر میں کل سے شمالی ہوائیں چلیں گی۔ ایک ہفتے میں بارش کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہیں جس میں شہری صبح 11 سے دوپہر 3 تک دھوپ میں نکلنے سےگریز کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں