کراچی میں کورونا کا ریشو 26 فی صد سے بڑھ گیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ

0
38

کراچی: سید ناصر حسین شاہ نے کورونا صورتحال پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ کراچی میں ریشو 26 فی صد سے بڑھ گیا ہے اور اسپتالوں پر دباؤ میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے.  شہری احتیاط کریں، خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔ شام کے وقت غیر ضروری باہر نہ جائیں۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے اور سختیاں کرنا غیر مقبول فیصلہ ہے، لیکن شہریوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر کی تاجر تنظیمیں ، سول سوسائٹی اور اسٹیک ہولڈرز ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے اپنا رول ادا کری۔ پی ٹی آئی، متحدہ، جماعت اسلامی کورونا معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں اور کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ انتہائی خطرناک ہے، کراچی میں کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ویکسینیشن کروائیں اور اسپتالوں میں زیادہ تر کیسز  ویکسینیشن نہ  کروانے والوں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں