اسلام آباد کے ہوٹل یا اب نئے طرز کے فوجی اڈے

0
448

کراچی (مدثر غفور) کورونا میں بند اسلام آباد کے ہوٹل اب ہوٹل ہیں یا غیر ملکی فوجیوں کے اڈے سوالات پیدا ہوگئے۔ اسلام آباد میں اچانک بڑی تعداد میں غیر ملکی فوجیوں کی آمد کے بعد ہوٹلوں کو خالی کرالیا گیا اور امریکی فوجیوں کو اڈے تو نہ دیئے گئے لیکن ہوٹلوں کو اڈا بنادیا گیا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ہوٹل 21 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ہوٹلوں میں 3 ہزار غیر ملکی فوجیوں کو ٹھہرایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر میں افغان سیویلینز کے لیے گنجائش کم ہوئی ہے۔ امریکی فوجیوں کے لیے قطر کے علاوہ بحرین، امارات، ترکی، جرمنی اور دوسرے ممالک میں مستقل موجود ہیں۔ امریکہ واپسی کے لیے بھی جہاز کو صرف ری فیولنگ کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں قیام تو بوقت ضرورت فوری افغانستان پہنچنے کے لئے اہم ہے۔

وزارت خارجہ کے زرائع کا کہنا ہے کہ دیکھا جائے تو امریکیوں کو افغانستان سے نکلنے میں مدد دینا موجود حکومت کا اچھا فیصلہ ہے۔ اس سے پاکستان کے امریکہ کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں جبکہ اڈے دینے کے برعکس اس ٹرازٹ سہولت سے طالبان سمیت پاکستان کا کوئی ہمسایہ ناراض بھی نہیں ہوگا اور شائد وزیر اعظم عمران خان کو صدر جو بائیڈن کال بھی کردیں۔

جبکہ حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ ‏‎قطر میں جگہ کم پڑ گئی تھی وہاں پانچ ہزار کے بعد گنجائش کم ہوئی پھر باقی ملکوں سے رابطہ ہوا ہے۔

یاد رہے غیر ملکی فوجیوں کی آمد سے ایک دن پہلے ہی پاکستان کے ائیر پورٹ پر موبائل کیمرے کی مدد سے فوٹو گرافی اور وڈیو بنانے پر بھی پابندی لگادی گئی تھی۔

جبکہ دوسری طرف آج افغانستان کی صورت حال پر اعلیٰ عسکری قیادت اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں