ایئرپورٹ پر موبائل کیمرے کے ذریعے فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی

0
113

کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر موبائل کیمرے کے ذریعے فوٹو گرافی اور ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی۔ کراچی ایئرپورٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر ویجلنس نے تمام ملکی اور غیر ملکی ائر لائنز سمیت اداروں اور ائیر لائن آپریٹرز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

 جاری مراسلے میں ایئر پورٹس لاونجز اور ایپرن پر ویڈیو بنانے کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا گیا۔ ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین و اہلکاروں کے موبائل فونز اور ائر پورٹ انٹری کارڈ ضبط  کئے جائیں گے۔ مراسلہ افغانستان سے غیر ملکیوں کی ممکنہ کراچی ایئرپورٹ آمد کے تناظر میں جاری کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں