نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد آج رات ہوجائے گی، شیخ رشید

0
28

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد آج رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔ اگر نواز شریف آنا چاہیں تو 72 گھنٹے میں سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا۔ نواز شریف نے عدالت کی اجازت کا مس یوز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان آنے سے نہیں روکا جا رہا ہے اور اگر آنا چاہیں تو انہیں ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ جاری کیا جائے گا۔ مریم اور نواز دونوں ای سی ایل پہ ہیں۔ امید ہے 3 مارچ عمران خان سینیٹ الیکشن جیتے گا۔ الیکشن بارے سپریم کورٹ فیصلہ آنے والا ہے اور امید ہے فیصلہ سینیٹ الیکشن سے پہلے آجائے گا۔ آصف زرداری نے ووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ اس بار زرداری کو مایوسی ہوگی۔ کوئی سرپرائز نہیں ہوگا۔ شیخ رشید نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 4 مارچ کے بعد سکون آئے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں