کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر جاں بحق

0
55

کراچی: سابق ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی اینڈ پبلک ہیلتھ ڈاکٹر بیربل کو پاک کالونی کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے۔ واقعے میں ڈاکٹر بیربل کی اسٹنٹ ڈاکٹر قراۃ العین زخمی ہوئی۔

ڈاکٹر بیربل ڈیڑھ برس قبل ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ مقتول ڈاکٹر بیربل نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ ڈاکٹر ان پبلک ہیلتھ کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔ مقتول اور زخمی ڈاکٹر کار میں سوار تھے۔

آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر بیربل کو پاک کالونی کے علاقے میں قتل کردیا گیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ویڈیو میں ڈاکٹر بیربل کی کار کو دیکھا جا سکتا ہے حملہ گارڈن گڈ لک ہال کے قریب کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں