شب برات، اسٹیل ٹائون کی مختلف مساجد میں ملازمین کی بحالی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام

0
89

کراچی: شب برات پر پاکستان اسٹیل کی رہائشی کالونی اسٹیل ٹائون کی مختلف مساجد میں ظالم معاشی قاتل حکومت کے خلاف، اسٹیل ملز کی بحالی اور ملازمین کی بحالی کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔

شب برات کی رات مساجد میں برطرف ملازمین نے نوافل ادا کیے اور ملز کی بحالی کے ساتھ اپنے روزگار کی بحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی۔ گزشتہ روز انتظامیہ اسٹیل ملز کے وکلا کی لیبر کورٹ میں رسوائی پر شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے اور عدلیہ کے بہاد معزز ججز کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

اسٹیل کی مختلف مساجد میں اعلی عدلیہ، لیبر کورٹ اور این آئی آر سی کے معزز ججز کیلئے دعائوں میں استقامت کے ساتھ  فاشٹ حکومت اور آئی ایم ایف ملازمین کے خلاف جرات و بہادری کے ساتھ  آئین و قانون پر عمل کرتے ہوئے صلاۃ تصبیح کے خصوصی نوافل ادا کئے گئے۔ ملازمین نے کہنا تھا کہ کل لیبر کے جج نے اسٹیل ملز کے ملازمین کے روزگار کا تحفظ کیا ہے اور ملازمین انتظامیہ اسٹیل ملز کے جابرانہ اقدام سے زہنی ازیت میں مبتلا تھے وہی لیبر کورٹ کے جج نے اسٹیل ملز ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اپنا کندھا استعمال کرنے نہیں دیا۔ اب اعلی عدلیہ کے معزز ججز صاحبان کو بھی آئین و قانون پر عمل کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اسٹیل ملز ملازمین کے خلاف کیس کو خارج کرنا چاہئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں