پاک بحریہ میں اقوام متحدہ کے تحت ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

0
58

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ میں اقوام متحدہ کے تحت ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے ہاربر کی صفائی, لیکچرز اور شجرکاری کا اہتمام کیا گیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کے زیر اہتمام آبی ماحول کے تحفظ اور بحالی کی اہمیت کے حوالے سے ایک سیمینار /ویبینار کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ رواں برس عالمی یوم ماحولیات کا عنوان “ماحولیاتی نظام کی بحالی” ہے۔ پاک بحریہ ماحول خصوصاً آبی ماحول کے تحفظ کے لئے آگہی بڑھانے کے لئے کئی ایک اقدامات کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کی مینگرووز اگاؤ مہم اور شجر کاری مہم کے تحت 70 لاکھ سے زائد مینگرووز اور 20 لاکھ سے زائد درخت کاشت کئے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں