پاک فضائیہ کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ترجمان پاک بحریہ

0
28

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں سربراہ پاک فضائیہ نے امیر البحر سے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نیول چیف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلٸے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امیرالبحر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ مسلح افواج کے مشترکہ شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کیلٸے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

ایئر چیف نے خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کی تعریف کی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے پیشہ وارانہ امور میں پاک بحریہ کے بھر پور تعاون کو سراہا اور نیک خواہشات کے اظہار پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں