دشمن کو مقبوضہ کشمیر سے رسوا ہوکر نکلنا ہوگا، سید صلاح الدین

0
81

مظفر آباد: حزب المجاہدین اور جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا کہ شہداء کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور دشمن کو دیر و سویر مقبوضہ کشمیر سے رسوا ہوکر نکلنا ہوگا۔

شوپیان کے وانگام علاقے میں بھارتی فوج کے ساتھ بہادری سے جام شہادت نوش کرنے والے مجاہدین قوم کے وہ ہیرو ہیں جن پر ہمیشہ قوم فخر کرے گی۔

ایک بیان میں سید صلاح الدین نے شوپیاں کے خونی معرکہ میں جام شہادت نوش کرنے والے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں میں شہید ہونے والے مجاہد عنایت اللہ ساکنہ جمنگری شوپیاں اور مجاہد عادل احمد ملک ساکنہ کوکرناگ اسلام آباد نے اسلام اور آزادی کی خاطر اپنا قیمتی لہو پیش کیا اور سامان حرب وضرب کم ہونے کے باوجود بھارتی فوج پر کاری ضرب لگا کر ایک حوالدار پنکو کمار کو ہلاک کردیا جبکہ متعد بھارتی فوجی جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا مجاہدین اللہ کے بھروسے پر اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں۔ ان شااللہ شہیدوں کا یہ مقدس لہو ضرور رنگ لائے گا اور دشمن کو دیر و سویر مقبوضہ علاقے سے رسوا ہوکر نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا تحریک آزادی نوجوانوں کے جذبہ جہاد اور شوق شہادت کی بدولت ہی آزادی کی تحریک ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں ہفتہ رفتہ کے شہدا کے حق میں دعا کہ اللہ تعالی شہدا کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل سے نوازے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں