پولیس کا ہے فرض مدد آپکی، کراچی پولیس کے جوانوں نے یہ نعرہ سچ کر دکھایا۔

0
26

کراچی: شہر کراچی میں حالیہ بارشوں میں سیلابی صورتحال میں پھنسے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کرنے والے ٹریفک پولیس کے افسران و جوانون ہمارا اثاثہ ہیں۔

کراچی پولیس آفس میں قدرتی آفات سے متاثر شہریوں کی ہر ممکن مدد کرنے والے پولیس کے جرات مند جوانوں کو تعریفی اسناد اور کیش انعام سے  نوازا گیا۔ کراچی میں حالیہ بارشوں سے شہر کی اہم شاہراہوں سمیت مختلف مقامات پر بارش کے پانی کیوجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔ کراچی پولیس نے ہر ممکن اور میسر وسائل کے ذریعے پریشان شہریوں کی مدد اور رہنمائی کی جو قابل تعریف ہے اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ٹریفک پولیس کے جوانوں کے جذبے اور ہمت کو سراہا اور شاباش دی۔ کراچی پولیس عوام کی خدمت اور قانون کی عملداری کیلئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں