نیب راولپنڈی کی کراچی میں بڑی کارروائی، کورنگی مونسپل کمشنر کے گھر سے کڑوڑوں روپے کی مالیت کا سونا اور نقد برآمد

0
47

کراچی: نیب راولپنڈی نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن دو ساتھیوں اور بھاری خزانے کیساتھ گرفتار کرلیا۔ اکائونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن میں کئی ملین ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں۔ سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم اور ریال بھی برآمد کرلئے۔ برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔

کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی ہے۔ رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں۔ رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں، بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں