رزاق آباد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل

0
102

کراچی: ضلع ملیر میں موٹر سائکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود رزاق آباد شیدی گوٹھ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا اور ڈاکو آزادانہ طورپرمفرور ہوگئے۔ مقتول کی پہچان جہانزیب جوکھیو کے نام سے ہوئی ہے اور قتل کے بعد ملزمان نئی موٹرسائیکل لیکر پرانی چھوڑ کر فرارا ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کی موٹر سائیکل لیکر فرار ہوئے  ہیں اور واقعہ ڈکیتی کا لگ رہا ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں