الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لوکل گورنمنٹس انتخابات سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا

0
58

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر اور منگل کو لوکل گورنمنٹس انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں پیر کے روز صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا جبکہ بروز منگل کو صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان اور اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میٹنگ ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے اس سلسلےمیں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں مذید الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیسزز کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کے کام کا بھی جائزہ لے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں