گورنر سندھ آپ کو اسٹیل ملز ملازمین کے احتجاج میں آنا چاہئے، مصطفی کمال

0
45

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال 18 روز سے جاری اسٹیل ملز جبری برطرف ملازمین کے احتجاج میں اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے۔

مصطفی کمال نے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی پرائیوٹائزیشن کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ایک کروڑ نوکریاں کا نہیں پوچھ رہے جس کا روزگار تھا وہ کیوں چھین لیا۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ وفاقی کابینہ میں بیٹھے لوگ کہتے ہیں کہ لوگ نکالیں نہیں رکھے جائیں گے۔ ادارے کے لوگوں کو فارغ کرکے ادارے کی کارکردگی نہیں بڑھائی جاسکتی تھی۔ وفاقی حکومت اپنی نااہلی کرپشن کاملبہ ملازمین پر نہیں گرا سکتی ہے۔ اسٹیل ملز مذید نوکریاں دینے کا زریعہ تھا۔ آپ اسٹیل ایمپورٹ کرتے ہیں اربوں ڈالر باہر دیتے ہیں اور اپنی ملز بند کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھے مینجر اور چلانے والی مینجمنٹ رکھیں یہی مزدور اسٹیل ملز چلائے گا۔ جن ملازمین کا قصور نہیں ان کو بے روزگار کرنے جارہے ہیں کیا سارے ادارے بند کردیں گے۔ آج بھی اسٹیل ملز چل سکتی اور آپ مذید نوکریاں دے سکتے ہیں۔ اسٹیل ملز کو بحال کرو اور جبری برطرفی نوٹس واپس لو۔ ہم مشکل وقت میں آپ کی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملانے کیلئے تیار ہیں۔ یہ ملازمین اپنی جان تک دینے کیلئے تیار ہیں۔ حکمران ان کی آواز سنیں اور داد رسی کریں اور  یہی ملازمین اسٹیل مل چلا کر پرافٹ والا ادارہ بناسکتے ہیں۔ گورنر سندھ کو یہاں آنا چاہئے اور ان کے مطالبات سن کر وزیر اعظم پاکستان تک پہنچائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں