وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبے میں امن عامہ کی صورتحال پر اجلاس

0
30

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا ہوا۔ صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی اور وزیراعلیٰ نے تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحقیقات کو سا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں قرار واقعی سزا کے حقدار ہیں۔ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دھماکے کے ذمہ دار اور سہولت عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ پنجاب پولیس نے پہلے بھی ہائی پروفائل کیس حل کئے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ یہ ٹیسٹ کیس ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی کوارڈینیشن کے تحقیقات کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔ امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کےلیے قانون نافذ کرنے والے ادارے کوئی کسر ا ٹھا نہ رکھیں۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی پولیس  پٹرولنگ کو بڑھانے کی ہدایت کی اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں