سول ججز کی خالی آسامیوں کیلئے امتحانات کے نتائج کا اعلان، صرف 8 امیدوار کامیاب

0
127

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے زیرِ انتظام سول ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سول ججز کےلئے ہونے والے امتحانات میں 3 خواتین سمیت صرف 8 امیدوار کامیاب ہو سکے۔  کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سعدیہ عالم، نمرہ سلیم، زیشان احمد، شاہد ندیم، سرمد سلیم، محمد علی خان، محمد توصیف اور صوفیہ اشرف شامل ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کے اعلان کے لئے تقریب کا اہتمام کا لاہور ہائی کورٹ میں کیا گیا، جس میں سینیئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عائشہ اے ملک سمیت دیگر جج صاحبان نے شرکت کی۔

امتحانی کمیٹی کے رکن جسٹس سردار احمد نعیم نے امتحانات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سول ججز کے امتحانات کےلئے لاہور ہائی کورٹ کو 31 سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں. خخ۔ جن میں سے 896 خواتین وکلاء نے بھی سول ججز امتحانات کےبلئے درخواستیں دیں۔ امتحانات کے لئے 3067 امیدوار اہل قرار پائے جبکہ اہل امیدواروں میں سے 1191 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں 394 خواتین اور 797 مرد امیدوار شامل تھے۔

جسٹس سردار احمد نعیم نے مزید بتایا کہ امتحانات کےلئے لاہور، ملتان، راولپنڈی اور بہاولپور میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ امتحانی مراحل کی تمام نگرانی جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں قائم امتحانی کمیٹی نے کی۔ امتحانی کمیٹی کے ارکان میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس سردار احمد نعیم بھی شامل تھے. انہوں نے بتایا کہ انگریزی، اردو اور جنرل نالج کے پرچوں کی چیکنگ کے لیے معروف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز و ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی خدمات حاصل کی گئیں جبکہ قانون سے متعلق پرچوں کی چیکنگ سینیئر سیشن ججز نے کی۔ ایک ایک پرچے کو ری چیکنگ بھی کی گئی اور پرچوں کی چیکنگ سے قبل جوابی کاپیوں پر رولنمبرز کی جگہ پر خفیہ کوڈ جاری کئے گئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں