وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ میں ایک ارب 27 کروڑ روپے کے نئے منصوبوں کا افتتاح کردیا

0
86

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شیخوپورہ آمد۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیخوپورہ میں ایک ارب 27 کروڑ روپے کے نئے منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس، مریدکے ٹراما سنٹر، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ریجنل آفس کا افتتاح کیا اور نیشنل ماڈل سکول تا فیصل آباد روڈ شرقپور چوک دو رویہ سڑک کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔ شیخوپورہ کیلئے 41 کروڑ کی فراہمی و نکاسی آب میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا۔

عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ آج میں شیخوپورہ کے لوگوں کیلئے 10 ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی پیکیج لایا ہوں۔ اس پیکیج سے شہر کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور عوام کو سہولت ملے گی۔ شیخوپورہ کے لوگو ں کو ان کا حق دینے آیا ہوں۔ ضلع شیخوپورہ کیلئے 8 ارب 38 کروڑ روپے کے مزید 19 میگاپراجیکٹس شروع کئے جائیں گے۔ نارنگ منڈی کیڈٹ کالج، تعلیم، صحت، فراہمی ونکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے 8 پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے۔ سیاحت کے فروغ کے لئے ماناوالہ سے سچا سودا تک سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا، 64 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ شیخوپورہ گوجرانوالہ سڑک کی جلد تکمیل کے لئے کوشاں ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ارکان اسمبلی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موقع پر موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں