تاجر برادری نے سندھ میں کاروبار 6 بجے بند کرنیکا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

0
118

کراچی: چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق نے کہا ہے کہ تاجر برادری کورونا سے بچائو کے تحت سندھ ٹاسک فورس کے فیصلوں کو مسترد کرتی ہے، فیصلوں میں تاحر نمائندگان کی مشاورت سے بہتری نہ لائی گئی تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کاروباری اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کورونا سے بچائو کے تحت سندھ ٹاسک فورس کے فیصلوں کو مسترد کرتی ہے،فیصلوں میں تاحر نمائندگان کی مشاورت سے بہتری نہ لائی گئی تو احتجاج پر مجبور ہونگے،کورونا کے احتیاطی فیصلے غیرسودمند اور کورونا وباء سے زیادہ مہلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روایتی پابندیوں سے پرانی اور تباہ کن غلطیوں کو دہرایا گیا ہے، مارکٹیں چھ بجے بند ہونے سے شہر ٹریفک کا جنگل بن جائیگا لوگوں کیلئے سماحی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہوگا، شادی ہالز، ہوٹلز، ریستوران پر سخت پابندیوں سے تاجر، مزدور، یومیہ اجرت پر کام کرنے والا طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگا۔ چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بغیر غلط فیصلوں سے تمام کاروباری سیکٹرز میں سخت اشتعال پیدا ہوگیا ہے،حکومت سندھ فیصلوں پر نظرثانی اور مشاورت سے قابل عمل اور سود مند اقدامات کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں