لاک ڈاون کی پابندیوں میں اگلے دو ہفتے تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلی سندھ

0
36

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاون کی پابندیوں میں اگلے دو ہفتے تک اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔شہر کراچی اور حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹاسک فورس نے سختی سے سفارش کی کہ سختی کریں اور تشویشناک صورتحال کے باعث ایکسپو سینٹر پچاس فیصد بھر گیا ہے۔ متفقہ فیصلہ کیا کہ مزید سختیاں کریں، اب بتانا مشکل ہے کہ کب تک صورتحال نارمل ہوگی اور نرمی کریں گے۔ پچھلے فیصلے برقرار رہیں گے۔

تمام تعلیمی ادارے بند کر رہے ہیں اسکولز، کالیجز اور یونیورسٹیز دوہفتے تک بند رہیں گی۔ دکانیں 8 سے واپس کرکے شام 6 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کے تعاون سے کنٹرول کیا ہے اور صورتحال نارمل تک جانے کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔ پیٹرول پمپ، میڈیکل، ہوٹلز کو ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔ مالز کے اندر میڈیکل اسٹورز بند ہونگے۔

 فارمیسی، بیکری ،پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔ شاپنگ مالز بھی چھ بجے بند ہو جائیں گے اور مالز میں فارمیسی اور گروسری اسٹور بھی چھ بجے بند ہو جائیں گے۔ شادی ہال، پارک، جم، مزارات تفریحی مقامات اگلے دو ہفتے تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔ تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے اور کچھ دیر میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دے رہے ہیں کہ ایس اوپیز دکان پر آویزاں کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں